Swat

ٹی ایم اے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی بارے مظاہرہ

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں ٹی ایم اے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تنخواہیں نہ ملنے کی صورت میں صفائی کاکام بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ٹی ایم اے کے ملازمین نے ٹی ایم اے آفس سے لے کر سوات مارکیٹ تک احتجاجی واک کیا۔ بعد میں احتجاجی مظاہرے سے سیدوشریف کے کونسلر اور متحدہ لیبر یونین کے صدر ڈاکٹر خالد محمود، لیبریونین کے مقامی صدر فضل کریم اوردیگر مقررین نے کہاکہ ٹی ایم اے میں صفائی کرنے والا عملہ پہلے ہی سے کم ہے۔ اب ان کو پچھلے دو ماہ سے تنخواہیں اور دیگر بقایاجات ادا نہیں کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کو شدیدمشکلات کا سامناہے

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔