Swat

جنگلات کی کٹائی روکنے بارے کمیٹی تشکیل دے دی گئی

 مٹہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے سلاتنڑ اور چٹکار میں جنگلات کی کٹائی ،فوجی حکام نے بلدیاتی نمائندوں اور عمائدین علاقہ سے ملاقات کرکے کٹائی کی روک تھام کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی۔ جنگلات کٹائی اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ اس حوالے سے علاقہ چاڑما میں نائب ناظم اور وی ڈی سی احسان اللہ کی رہائش گاہ پر گرینڈ جرگہ ہوا جس میں پاک فوج کے کرنل شاہد اور میجر ثاقب، کیپٹن وقاص اورمنظور کے علاوہ فارسٹ حکام ایس ڈی ایف او ہمایون خان خان اور علاقہ عمائدین شریک ہوئے۔ جرگہ میں امن وامان کے ساتھ ساتھ علاقے میں جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے اور غیر قانونی کٹائی کی روک تھام کے لئے عملی اقدام کرنے پر غور کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔