Swat

سوات پولیس کی کارروائی، غیر ملکی و بین الصوبائی نوسرباز گروہ کے ارکان گرفتار

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے غیر ملکی سمیت بین الصوبائی شاطرنوسرباز گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہ دوران سکنہ منگلور نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ کسی کام کی غرض سے خوازہ خیلہ گیا تھا۔ واپسی پر ایک موٹر کار والے نے ان کو لفٹ دے کر اپنی گاڑی میں بٹھا دیا اور راستے میں اسلحہ کی نوک پر ان سے 72ہزار روپے اور چار تولہ سونا لے کر ان کو راستے میں گاڑی سے پھینک دیا۔ اطلاع ملنے پر ڈی پی او سوات کی ہدایت پر پولیس نے فوری طور پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گاڑی کی پہچان کی اور لنڈاکے کے مقام پر گاڑی نمبرLWQ0270کو پکڑ کر ملزمان زرین اللہ سکنہ افغانستان اور انعام بادشاہ سکنہ تخت بھائی کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم اور سونا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔