(باخبرسوات ڈاٹ کام )سوات میں ڈی پی او آفس میں ڈرائیونگ لائسنس کی نئی برانچ کھول دی گئی۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اخترحیات خان لائسنس برانچ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او آفس میں لائسنس برانچ میں ایک ہی چھت تلے بینک،میڈیکل اوردیگر سہولیات میسر ہوں گی۔ اب ٹرائی بھی ہرروز کی بنیاد پر ہوگی۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اخترحیات خان نے کہاکہ سوات پولیس عوام کو ان کی دہلیز پرسہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول بہت مشکل ہواکرتا تھا اور شہریوں کو کئی کئی مہینے اور ہفتے لگتے تھے لیکن اب چند ہی دنوں میں یہ عمل مکمل ہوگا اور شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے گا ۔
Swat
