Swat

کانجو ٹاؤن شپ، د خر پہ زے ئی کلال داغلے، گرینڈ جرگہ

(باخبرسوات ڈاٹ کام )کانجو ٹاؤن شپ میں منعقدہ جرگہ کے دوران مشران نے اس بات پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا کہ گرین بیلٹ کی کٹائی کا ساراملبہ غریب ملازمین پر ڈال کر ان کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ ملازمین جرگہ میں بھی پیش ہوئے اور اپنی بے گناہی کی صفائی کردی۔ جرگہ مشران نے کہاکہ ہم نے گرین بیلٹ کی کٹائی کی آواز اٹھائی، تو ٹاؤن انتظامیہ نے چار ملازمین ثواب خان، فقیر محمد، حکیم خان اور دیدن کو نشانہ بناکر انہیں نوکری سے برخاست کردیا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ساتھ ان کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس ضمن میں ایس ڈی ڈی اے حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر کسی ذمے دار شخص سے رابطہ نہ ہوسکا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔