Swat

کانجو ٹاؤن شپ،گھپلوں کی تحقیقات کی جائیں، گرینڈ جرگہ

(باخبرسوات ڈاٹ کام ) سوات میں کانجو ٹاؤن شپ کے گرینڈ جرگہ نے مساجد اور پارکوں کی اراضیات فروخت کرکے پلاٹوں میں بدلنے کے حوالہ سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ بھاری رقوم دینے کے باوجود ٹاؤن مسائلستان بن چکا ہے۔ 15روز کے اندر اندر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ اس سلسلے میں کانجو میں گرینڈجرگہ منعقد ہوا جس میں جرگہ مشران ڈاکٹر احسان اللہ ،اقبال علی خان ،امجد کمال زئی، جرگہ مشران نے کہاکہ کانجو ٹاؤن شپ ایک رہائشی منصوبہ ہے لیکن ٹاؤن انتظامیہ کی غفلت کے باعث ٹاؤن شپ مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گرین بیلٹ کو کاٹ دیا گیا ہے پارکوں اور مساجد تک کی اراضیات کو پلاٹوں میں تبدیل کردیا گیا ہے اور رہائشی سیکٹرزمیں کمرشل پلاٹس بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانجو ٹاؤن شپ میں سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ صفائی کا نظام ناقص جبکہ پانی کی فراہمی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ سیکورٹی نظام بھی مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہاکہ مکینوں نے لاکھوں اور کروڑوں وپے دے کر رہائش اختیار کرلی ہے لیکن بدقسمتی سے ٹاؤن انتظامیہ کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے ان کی زندگی محال ہوگئی ہے۔ جرگہ نے پندرہ روز کی مہلت دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر پندرہ روز کے اندر اندر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو ہم شدید احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔