(باخبرسوات ڈاٹ کام ) سوات میں کرایہ میں اضافے اور سواریاں نہ اٹھانے پر جنرل بس اسٹینڈ میدان جنگ بن گیا۔ طلبہ اور ٹرانسپورٹرگتھم گھتا ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابوپالیا۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے باعث شہریوں اور ٹرانسپورٹروں میں لڑائی جھگڑ ے معمول بن گئے ہیں۔ گذشتہ روز مینگورہ کے جنرل بس اسٹینڈ میں کرایہ میں اضافے اور سواریاں نہ اٹھانے پر اڈا میدان جنگ بن گیا جو بڑھتے بڑھتے جی ٹی روڈ تک پھیل گیا۔ ٹرانسپورٹرزاور طلبہ گھتم گھتا ہوگئے۔ شہریوں نے بھی طلبہ کا ساتھ دیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی، تاہم پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پالیا ۔
Swat
