بحرین(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ گل بنڑ میں نو بیاہتا دلہن پستول چل جانے سے جاں بحق ہوگئی ۔مسماۃ انیشہ سکنہ کراچی کی شادی چھ ماہ قبل بحرین کے رہائشی شاہ فرمان سے ہوئی تھی اور کچھ روز قبل وہ بحرین منتقل ہوگئے تھے ۔جہاں ہفتہ کو گھر کی صفائی کے دوران الماری میں پڑی پستول دوسری جگہ رکھنے کے لئے اٹھاتے وقت لوڈ پستول چل جانے سے گولی ان کو لگی جس سے وہ پہلے شدید زخمی اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں چل بسی
Swat
