(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کئی سالوں سے امن و امان کی بہتر صورتحال کے بعد شریف آباد خود کش حملہ کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ 2009ء میں فوجی آپریشن اور پھر نقل مکانی سے واپسی کے بعد سے سوات میں امن و امان کی صورتحال رفتہ رفتہ بہتر ہوتی رہی۔ اس دوران ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو بعد میں تھم گیا۔ گذشتہ کئی سالوں سے سوات کے لوگ پُرامن ماحول میں زندگی گزار رہے تھے اور کاروبار میں بہتری آنے لگی تھی۔ کئی سال بعد شریف آباد خودکش حملہ کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔ اتوار کو دن بھر مختلف علاقوں میں اس دھماکے کے بعد سوات میں آنے والے وقت میں امن کے حوالے سے باتیں لوگوں کے درمیان زیر بحث رہیں
Swat
