(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں چار سال بعد خود کش دھماکا ہوا۔ اس سے پہلے یکم مئی 2010ء کو ایک خود کش حملہ آور نے چارباغ میں امن کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق کو نشانہ بنانا چاہا کہ اس وقت ڈاکٹر فاروق کے گن مین پولیس اہلکار نے خود کش حملہ آورکو شک پر پہلی منزل سے دھکا دے کر زمین پر گرایا جس دوران خودکش حملہ آور کا جیکٹ پھٹ گیا۔ نتیجتاً خود کش حملہ آور ہلاک ہوگیا اور باقی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ چارباغ خود کش حملہ سے پہلے 15 جولائی2010ء کومینگورہ کے جنرل بس سٹینڈ کے سامنے خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں تین افراد شہید اور پانچ افراد زخمی ہوئے تھے
Swat
