Swat

کبل شریف آباد خودکش دھماکا، ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد میں پاک فوج کے یونٹ کے کھیل کے میدان میں خود کش دھماکے کی ایف آئی آرتھانہ سی ٹی ڈی سوات میں انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کردی گئی۔ گذشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے میں ایک افسر سمیت پاک فوج کے گیارہ اہلکار شہید اور سولہ اہلکار زخمی ہوئے تھے جن میں شدید زخمیوں کو رات کے وقت سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔شریف آباد خودکش دھماکا کے بعد اتوار کو سیکورٹی فورسز کی جانب سے خود کش حملہ آور کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کیا گیا جو سہ پہر تک جاری رہا۔ اس دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔