Swat

شریف آباد دھماکا، سوات کی تمام چیک پوسٹیں پُلِ صراط بن گئیں

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ شریف آباد میں خود کش دھماکا کے بعد سوات کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر سخت ترین اور بدترین چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کانجو پل، فضا گٹ، مٹہ، شریف آباد، شموزئی، گیمن پل بریکوٹ اور دیگر علاقوں میں فورسز کی چیک پوسٹوں پر سخت ترین چیکنگ کی وجہ سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اور چند میٹر کا فاصلہ لوگ گھنٹوں میں طے کرتے ہیں۔ اس وجہ سے ان چیک پوسٹوں پر آنے جانے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔