بریکوٹ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ گیمن پل پر سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر مشرق ٹی وی کے کیمرہ مین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مشرق ٹی وی کے کیمرہ مین تاجدار عالم شموزئی سے ڈیوٹی کے بعد ساتھی کے ہمراہ اپنے گھر جارہے تھے کہ گیمن چیک پوسٹ پر فورسز کے اہلکاروں نے ان سے پوچھا کہ کہا جارہے ہو؟ جس پر اس نے جواب دیا کہ اپنے گھر بریکوٹ جارہاہوں ۔ اس کے بعد سیکورٹی اہلکار نے اس کو کہا کہ تمہارا لہجہ ٹھیک نہیں ہے۔ تم کس لہجہ میں مجھ سے بات کر رہے ہو، جس کے بعد اس کو گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ گذشتہ روز شریف آباد چیک پوسٹ پر بھی رحیم آباد سے تعلق رکھنے والے ایک جوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا
Swat
