Swat

سوات انڈر ٹوینٹی تھری بیڈمنٹن ٹرائلز میں شدید بدعنوانیوں کا انکشاف

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات انڈر ٹوینٹی تھری بیڈمنٹن کے ٹرائلز میں شدید بدعنوانیوں کا انکشاف، خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی کاکا نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ سوات میں انڈر ٹوینٹی تھری بیڈ منٹن ٹرائلز میں شدید خوردبرد ہو رہی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے لیے لاکھوں روپے مختص کیے ہیں مگر اس کے باوجود 35سے زائد کھلاڑیون کے ٹرائلز کے لیے کسی قسم کی سہولیات نہیں دی گئی ہیں۔ کھلاڑیوں کو کھیل کے سامان میں ناقص شٹل کاک فراہم کیے گئے ہیں جو کہ انتہائی غیر معیاری اور سستے ہیں۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھیلوں کے لیے مخصوص رقم کی خورد برد کی چھان بین کی جائے اور ذمہ دار بدعنوان سرکاری افسران کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔