(باخبر سوات ڈاٹ کا م) سیدو شریف کے علاقہ عقبہ میں ادھیڑ عمر چوکیدار کمرے میں گیس بھر جانے اور دم گھٹنے سے جان بحق ہوگیا۔ 60سالہ رفیع اللہ ایک زیر تعمیر عمارت میں چوکیدار تھا۔ وہ رات کو کمرے میں گیس کا چولہا لگا کر سو گیا تھا۔ چولہا بند ہونے سے کمرے میں گیس بھر گئی جس کے نتیجے میں اس کا دم گھٹ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔
Swat
