Swat

بت کڑہ میں گاڑی گھر میں گھس گئی ، بچہ جاں بحق ، ماں بیٹی سمیت چار افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کا م) سیدو شریف کے علاقہ بت کڑہ میں ڈمپر گاڑی کی ٹکر سے مکان کی دیوارگرگئی ،بچہ جاں بحق اور ماں بیٹی سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق بت کڑہ نمبر تین میں ڈرائیور عثمان علی سے گاڑی بے قابو ہوکر حسن علی نامی شخص کے مکان میں گھس گئی جس کے نتیجے میں دیوار گرنے سے اس کا دس سال کا بیٹا سبحان اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا اور اس کی بیوی مسماۃ عائشہ اور بیٹی طیبہ زخمی ہوگئیں ڈمپرگاڑی میں سوارخانے ولد کاکی اور ڈرائیور عثمان علی بھی زخمی ہوئے ہیں مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔