Swat

سیدو شریف کے عوام کا سرکاری سکولوں میں مقامی لوگوں کو بھرتی کرانے کا مطالبہ

(باخبر سوات ڈاٹ کا م) سیدو شریف کے عوام کا سرکاری سکولوں میں مقامی لوگوں کو بھرتی کرانے کا مطالبہ، اس سلسلے میں گذشتہ روز سیدوشریف کے عمائدین نے نائب ناظم عزیز الحق اور یاسر خان ایڈووکیٹ کے سربراہی میں ضلعی کونسلر شہزادہ میانگل امیر زیب شہریار سے ملاقات کی۔ وفد نے ودودیہ سکو ل میں خالی پوسٹوں پر مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پرشہزادہ میانگل امیرزیب شہریار نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سیدو شریف کے تمام سکولوں میں مقامی لوگوں کو بھرتی کرنے کیلئے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقات کریں گے اور کسی بھی صورت اہلیان سیدو شریف کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔