Swat

سول جج خوازہ خیلہ کی عدالت میں پیش نہ ہونے پر پٹواری حوالات میں بند

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سول جج خوازہ خیلہ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر پٹواری کو حوالات میں بند کرادیا۔ سول جج خوازہ خیلہ محمد الیاس کی عدالت میں ایک مقدمہ معراج بنام فریدون زیر سماعت تھا جس میں حلقہ کوٹنئی کے پٹواری سہیل احمد کو عدالت نے طلب کیا تھا۔ عدالت میں حاضر نہ ہونے پر پہلے پٹواری کو نوٹس جاری کیا گیا۔ بعد میں وارنٹ گرفتاری جاری کیا گیا جس کے بعد گذشتہ روز جب وہ عدالت میں پیش ہوا، تو عدالت کے جج نے ان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ بعد میں پٹواری کو گرفتار کرکے تھانہ خوازہ خیلہ کے حوالات میں بند کرادیا گیا۔ آخر میں عدالت نے پٹواری کو دو، دو لاکھ روپے دو نفری ضمانت پر رہا کردی

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔