(باخبر سوات ڈاٹ کام) پراسیکویشن آفیسرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر سعید نعیم نے کہا ہے کہ صوبے کی مختلف عدالتوں میں تعینات پراسیکوشن آفیسر جان کی پروا کیے بغیر اہم مقدمات میں ملزمان کو سزایں دلا رہے ہیں، جن میں حالیہ مشال خان، ڈاکٹر عاصمہ، ملالہ یوسفزئی اور دیگر مقدمات شامل ہیں اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پراسیکوشن آفیسر ز پولیس کے ساتھ مل کر بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن افسوس ہے کہ حکومت پراسیکوشن آفیسرز کے قابل توجہ مطالبات پر توجہ نہیں دے رہی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ پراسیکوشن افسران کی سیکورٹی، رہائش، دفاتر اوردیگر اہم مطالبات کو حل کیا جائے
Swat
