Swat

سوات چیک پوسٹوں پر سخت ترین چیکنگ گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی چیک پوسٹوں پر سخت ترین چیکنگ کی وجہ سے لوگ عاجز آگئے۔ چند میٹر کی ایک چیک پوسٹ گھنٹوں میں عبور ہونے لگی۔ شریف آباد حملہ کے بعد سوات کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی چیک پوسٹوں پر سخت ترین چیکنگ کی وجہ سے ان چیک پوسٹوں پر کئی کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ ایک چیک پوسٹ کراس کرنے میں اکثر اوقات گاڑی کو ایک گھنٹے سے بھی زائد کا وقت لگتا ہے جس کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ عوامی حلقوں نے چیک پوسٹوں پر کھڑے اہلکاروں کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چیک پوسٹوں پر مسافروں کے لیے آسانی پیدا کی جائے، تاکہ مسافروں کی مشکلات میں کمی آسکے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔