Swat

مینگورہ، سرکاری بنگلوں میں رہائش پذید ملازمین کی جانچ پڑتال کا آغاز ہوگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ میں سرکاری بنگلوں میں رہائش پذید مقامی سرکاری ملازمین کی جانچ پڑتال کے کام کا آغاز کردیا گیا۔ سوات میں بیشتر سرکاری مکانات پر مقامی لوگوں کا قبضہ ہے۔ ان میں سے بیشتر ملازمین نے سرکاری مکانات میں رہائش اختیار کی ہوئی ہے۔ ان ملازمین نے اپنے ذاتی مکانات کو کرایہ پر دے رکھا ہے۔ گذشتہ روز انتظامیہ کے حکم پر تحصیلدار بابوزئی نے تمام سرکاری مکانات میں رہائش پذیر ملازمین کے مقامی ہونے یا نہ ہونے اور ان کے اپنے مکانات کے بارے میں جانچ پڑتال کا آغاز کردیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔