(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف ویٹرنری ہسپتال میں محکمہ ماہی گیری کی خالی پوسٹوں پر تحریری امتحان عین وقت پر منسوخ ہونے کے خلاف امتحان کے لئے آنے والے سیکڑوں امیداوروں نے احتجاج کیا۔ سوات کی سب سے مصروف شاہراہ سیدو شریف، مینگورہ روڈ کو کئی گھنٹوں تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ محکمہ میں واچر اور ہیڈ واچر کی خالی آسامیوں کے لئے سیکڑوں امیدواروں نے درخواست دی تھی جن کو تحریری امتحان کے لئے پیر کی صبح بلایا گیا تھا۔ جب تمام امیدوار امتحان کے لئے ویٹرنری ہسپتال میں جمع ہوگئے، تو عین وقت پر ان کو بتایا گیا کہ امتحان چودہ دنوں کے لئے منسوخ ہوگیا ہے جس پر امیدوار مشتعل ہوگئے اور سیدو شریف روڈ پر نکل کر روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا اور نعرہ بازی کی۔ کئی گھنٹوں تک سڑک کی بندش کی وجہ سے اس اہم اور مصروف شاہراہ جس پر ہسپتال، تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور عدالتیں بھی ہیں ، لوگوں اور خاص کر ہسپتال جانے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ
Swat
