Swat

پُرامن مظاہرین پر انسدادِ دہشت گردی دفعات کے خلاف مقدمہ درج

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ میں چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ کے خلاف پُرامن احتجاج کرنے والے سول سو سائٹی کے خلاف انسدادِ دہشت گردی دفعات کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔ گذشتہ روز سول سو سائٹی نے خوازہ خیلہ بازار میں پُرامن احتجاج کیا تھا۔ آدھے گھنٹے احتجاج کے بعد پُرامن طور پر مظاہرین منتشر ہوئے تھے جس کے بعد خوازہ خیلہ پولیس نے مظاہرین کے چھ رہنماؤں باچا گل، ایمل خان، احمد شاہ، اظہار خان، حسین شاہ اور لطیف خان کے خلاف ایس ایچ او خوازہ خیلہ کی مدعیت میں دفعات 7ATA,9ATA,124A,186,341,189,147,149 کے تحت ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ ایف آئی آر میں ان افراد پر الزام لگایا گیا ہے کہ ان افراد نے مظاہرے کے دوران ریاست کے خلاف بے ہودہ الفاظ استعمال کیے ہیں۔ ریاست کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا۔ بازار میں دکانوں کو زبردستی بند کرایا۔ عوام میں خوف وہراس پیدا کیا۔ ٹریفک میں خلل ڈالی۔ آپریشن ایریا میں بغیر خصوصی اجازت کے مظاہرہ کیا اور سیکورٹی فورسز کے خلاف باتیں کیں۔ آخری اطلاعات تک پولیس کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لاسکی۔ دوسری جانب سول سو سائٹی کے ارکان نے سوشل میڈیا پر پُرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرانے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ احتجاج کی تمام ویڈیو موجود ہے جس میں ریاست کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی تھی اور پُرامن احتجاج کیا گیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔