(باخبر سوات ڈاٹ کام )سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں انتظامیہ نے چائنہ سالٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں سے چائنہ سالٹ کی بھاری کھیپ برآمد کرکے قبضہ میں لے لی۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں صوبائی حکومت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ آصف علی خان نے گذشتہ روز مختلف بازاروں کا اچانک معائنہ کیا اور دکانوں میں موجود چائنہ سالٹ کو قبضے میں لے لیا۔
Swat
