(باخبر سوات ڈاٹ کام ) ضلع سوات میں خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مینگورہ میںwomen facilitation Center کا سنگ بنیاد جمعرات کے روز کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام شاہ نے رکھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات عا مر آفاق، اے ڈی سی محمد طاہر، تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان اور اے سی بابوزئی شہاب خان بھی موجود تھے۔ اس سنٹر میں ضلع سوات کی خواتین کو دار الامان، کورٹ میرج، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی فراہمی، قدرتی و انسانی سانحات میں در پیش مشکلات کے ازالہ، دیوانی مقدمات اور ضلعی انتظامیہ سے متعلق دیگر مسائل کے سلسلے میں خدمات فراہم کی جائیں گی۔
Swat
