(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ منگلور میں نو قائم شدہ سیکورٹی چیک پوسٹ پر خواتین کے شناختی کارڈ چیک کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا۔ گذشتہ روز رحیم نامی شخص اپنی اہلیہ کا ہسپتال میں معائنہ کرکے بعد میں گھر جارہا تھا کہ اہلکاروں نے خواتین کے شناختی کارڈ چیک کرنے کا کہا، جس پر اس شخص نے اپنا شناختی کارڈ دکھا یا۔ اہلکاروں نے کہا کہ کیا سوات میں خواتین اپنے پاس شناختی کارڈ نہیں رکھتی جس پر اہلکاروں نے خواتین کے سامنے اس شخص کے ساتھ بدتمیزی کی اور حکم دیا کہ آئندہ شناختی کارڈ نہ رکھنے والی خواتین کو جانے نہیں دیا جائے گا۔
Swat
