Swat

کانجو فلائی اوور کی تعمیر کے خلاف اہلِ علاقہ کا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کانجو فلائی اوور کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔3ارب روپے کا کانجو فلائی اوور منصوبہ نا منظورکے نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین نے کبل میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے سامنے جمع ہوکر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت ن لیگ سے تعلق رکھنے والے نائب نا ظم تحصیل کبل انجینئر حنیف خان کررہے تھے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر کانجو فلائی اوور تعمیر کرانے کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے تحصیل نائب نا ظم انجینئرحنیف خان ، اے این پی کے رہنما شیر شاہ خان ، کا شف ایڈووکیٹ، وکیل احمد کانجو، پی ٹی آئی کے ملک عبد الکبیر خان نے کہا کہ آئین کے مطابق ہر شہری کو بنیادی حقوق فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ کانجو کے عوام پہلے ہی سے دہشت گر دی سیلاب سے متا ثرہیں، انہیں حکومت مزید تنگ نہ کریں۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کبل نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے اور ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔