Swat

جیل انتظامیہ کے عوامی راستہ ہڑپنے کے خلاف اہل سیدو شریف میدان میں کود پڑے

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سیدو شریف کے گنجان آباد علاقہ میں جیل کی تعمیر کے دوران جیل انتظامیہ کی جانب سے والئی سوات دور کے عوامی راستے کو جیل میں شامل کرنے کے خلاف اہل علاقہ نے سڑکوں پر نکلنے اور شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں علاقہ مشران کا جرگہ منعقد ہوا جس سے اپنے خطاب میں ضلعی کونسلر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ اگر جیل انتظامیہ نے عوامی راستے کو جیل میں غیر قانونی طور پر شامل کرنے کی کوشش کی، تو اس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زیرِ تعمیر جیل کے نقشہ میں عوامی راستے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ا نہوں نے کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر سوات سے مطالبہ کیا کہ اس بارے میں فوری تحقیقات کرکے جیل انتظامیہ کو اس غیر قانونی عمل سے روکا جائے، ورنہ عوامی احتجاج سخت ترین ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔