(باخبر سوات ڈاٹ کام ) ضلعی انتظامیہ نے مینگورہ شہر کے ائیر پورٹ روڈ سے آپریشن کرکے تجاوزات کا خاتمہ کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنرمینگورہ ( بابوزئی) شہاب خان نے جمعہ کے روز ائیر پورٹ روڈ مینگورہ پر بھاری مشینری کی مدد سے تجاوزات ہٹانے کے کام کی نگرانی کی۔ اس موقع پر پیٹرول پمپوں، دکانوں، گھروں اور مارکیٹوں کے سامنے موجود مستقل اور عارضی تجاوزات کو ہٹا کر سڑک کے دونوں جانب شولڈرز کو کشادہ اور صاف کیا۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات ہٹاکر سڑکوں کی کشادگی پر خوشی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
Swat
