Swat

این سی پی گاڑیاں، عارضی رجسٹریشن کے لئے جرمانہ سمیت31 مئی تک توسیع

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) ملاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی عارضی کمپوٹرائزڈ رجسٹریشن کے لئے جرمانہ کے ساتھ 31 مئی تک توسیع دے دی گئی۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق تما م غیر رجسٹرڈ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے 31 مئی 2018ء تک مختلف جرمانوں کے ساتھ توسیع دی گئی ہے۔ چنانچہ مارچ 2018ء کے لیے 1000 روپے جرمانہ، اپریل 2018ء کے لیے 2000 روپے جرمانہ اور مئی 2018ء کے لیے 3000 روپے جرمانہ مقر ر کیا گیا ہے۔ تمام غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کو خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ 31 مئی 2018ء سے پہلے پہلے اپنی گاڑیاں متعلقہ رجسٹریشن پوائنٹس میں مقررہ جرمانوں کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں۔ آخری تاریخ کے بعد تمام نان رجسٹر ڈ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔