Swat

مٹہ فاضل بانڈہ، بجلی شارٹ سرکٹ سے گھر جل کر راکھ

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ فاضل بانڈہ میں بجلی شارٹ سرکٹ سے دس کمروں پر مشتمل گھر اور کمروں میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ فاتح رحمان ولد زیارت گل کے گھر کے ایک کمرہ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے گھر کے باقی کمروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بعد میں پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور آس پاس کے گھروں کو آگ سے بچالیا۔ مالک مکان کے مطابق گھر کے تمام کمروں میں موجود سامان، نقد رقم اور طلائی زیورات جل کر خاکستر ہوگئے اور لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔