Swat

مینگورہ پیپلز چوک، مسلح نقاب پوش دکاندار سے لاکھوں روپے لے کر فرار

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ شہر کے مصروف ترین پیپلز چوک میں مسلح نقاب پوش دکاندار سے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگئے۔ گذشتہ رات نماز عشا کے بعد تین مسلح نقاب پوشوں نے رحمان بیٹری ہاؤس میں داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر دکان میں موجود پانچ لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح افراد نے اپنے چہروں کو چادر و غیرہ سے چھپا رکھا تھا اور دکان میں داخل ہوئے۔ دکان میں موجود مالک اور ملازمین کو یر ٖغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مینگورہ پولیس نے مالک فاروق کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔