Swat

حلقہ پی کے چار سوات، عبداللہ یوسف زئی ٹکٹ کے لیے مضبوط امیدوار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے نئے صوبائی حلقہ پی کے 4کے لئے اے این پی ٹکٹ بارے درخواستیں دینے والے امیدواروں میں سے ایک امیدوار رہ گیا۔ اس سے پہلے یہ حلقہ پی کے 81 تھا جس میں اے این پی کے ٹکٹ کے لیے ضلعی صدر شیرشاہ خان، ضلعی ترجمان عبداللہ یوسفزئی اور تحصیل کونسلر عبدالکریم نے درخواستیں دی تھیں۔ پارٹی نے ٹکٹ ضلعی صدر شیرشاہ خان کو دیا تھا۔ اب یہ صوبائی حلقہ دو حلقوں میں تقسیم ہوگیا ہے۔ ٹکٹ ہولڈر شیرشاہ خان اور تحصیل کونسلر عبدالکریم خان کا حلقہ الگ ہوکر پی کے 6ہوگیا جس کے بعد پی کے 4 میں اے این پی کے ٹکٹ کا واحد امیدوار ضلعی ترجمان عبداللہ یوسفزئی رہ گیا ہے جس کے بعد امکان ہے کہ اس نئے حلقے سے اے این پی عبداللہ یوسفزئی کو اپنا امیدوار نامزد کردے گی

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔