Swat

ڈپٹی کمشنر سوات کا ’’سرسبز شہر مہم‘‘ کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) ڈویژنل ہیڈکواٹر بیوٹیفکیشن پراجیکٹ مینگورہ شہر میں ڈپٹی کمشنر نے ’’سرسبز شہرمہم‘‘ کا آغاز کردیا۔ اس مہم کے ذریعے محکمۂ جنگلات کی مدد سے مینگوہ شہر میں ہزاروں کی تعداد میں درخت اور پودے لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے پودا لگا کر ’’سر سبز شہر مہم‘‘ کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شہر بھر اور آس پاس کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں، تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور لوگوں کو صاف و شفاف آب و ہواا فراہم ہوسکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔