Swat

مقتول نوجوان کاکٹا ہوا سر کانجو پل کے نیچے سے برآمد دو قاتل گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ میں بے دردی سے قتل ہونے والے 24 سالہ نوجوان سردارعلی کا تن سے جدا کردہ سر دریائے سوات میں کانجو پل کے نیچے سے برآمد ہوگیا۔ پولیس نے دو قاتلوں کو گرفتار کرلیا ۔ ریسکیو 1122کے ترجمان کے مطابق ان کے اہلکاروں نے کانجو پل کے نیچے سے مقتول کے سر کو برآمد کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ سردار علی کی لاش گذشتہ روز دریائے سوات کے کنارے سے ملی تھی اور سر غائب تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق انہوں نے دو قاتلوں 18 سالہ بلال اور 19 سالہ سجاد حسین کو گرفتار کیا ہے، جنہوں نے پولیس کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے ملزم بلال نے بتایا کہ میرے اور مقتول کی دوستی تھی۔مقتول نے میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی جس کا ذکر میں نے اپنے دوست سجاد حسین سے کیا جس کے بعد ہم نے ان کو محلہ ملکانان مینگورہ کے ایک گودام میں بلایا جہاں فائر کرکے ان کو قتل کیا گیا۔ بعد میں ہم نے اس کا سر تن سے جدا کرکے رات کو بوری میں بند کیا اور لاش دریائے سوات کے کنارے اور سر کانجو پل کے قریب پھینک دیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔