(باخبر سوات ڈاٹ کام) کبل میں اوارہ کتوں نے ایک اور بچے کو کا ٹ لیا۔ گذشتہ کئی روز سے کبل میں آوارہ کتوں کا راج ہے۔ کتے کئی لوگوں کو کاٹ چکے ہیں۔گذشتہ روز آوارہ کتوں نے تین سالہ بچے طلحہ کو کاٹا تھا جس کو طبی امداد کے لئے کبل ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ اہل علاقہ نے تحصیل کونسل کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کتوں کے خلاف کارروائی کرکے لوگوں کی زندگی کو بچایا جائے
Swat
