Swat

نو تعمیر شدہ کلورٹ بیٹھ گیا، ٹریفک معطل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ گورتئی میں مینگورہ ، پشاور روڈ پر جاری تعمیراتی کام میں نو تعمیر شدہ کلورٹ چند گاڑیوں کا بوجھ برداشت نہ کرسکا اور منہدم ہوگیا جس کی وجہ سے اس مصروف روڈ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی۔ روڈ پر کام کرنے والے ٹھیکیدار نے گورتئی کے مقام پر کلوٹ تعمیر کیا تھا اور منگل کی صبح جب کلوٹ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، تو چند گاڑیوں کے اس پر گزرنے کے بعد ہی یہ بیٹھ گیا جس کے بعد مینگورہ، پشاور روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ کئی گھنٹوں تک سڑک کی بندش کے بعد روڈ کے ایک سائیڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ یک طرفہ ٹریفک کی وجہ سے گورتئی کے مقام پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہوتی ہیں اور چند میٹر کا سفر لوگ گھنٹوں میں طے کرتے ہیں

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔