Swat

مجھے انصاف دلایا جائے، خان شیرین

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے گاؤں توتانوبانڈئی کے رہائشی خان شیرین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ 28 سال قبل یونین کونسل توتانوبانڈئی کے سیکریٹری آفس میں تین سو روپے ماہانہ پر نائب قاصد بھرتی ہوا تھا۔ دن رات انتہائی ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیتا رہا لیکن موجودہ حکومت نے ملازمت سے فارغ کرتے ہوئے بیٹے کو نائب قاصد کی نوکری کا وعدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اب مجھے اندھیرے میں رکھتے ہوئے کسی اور کو بھرتی کیا گیا ہے جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے جس کے خلاف میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔ انہوں نے کاکہا کہ نوکری ختم ہونے کے بعد گھر میں فاقوں نے ڈیرے ڈال کر بچے دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویزخٹک اور وزیر بلدیات عنایت اللہ سے انصاف کی اپیل کی ہے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔