Swat

سوات میں کوئی بی ایس کے داخلوں میں محروم نہیں رہے گا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)  ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر سبحان اللہ نے کہا کہ سوات کا کوئی طالب علم یا طالبہ بی ایس کے داخلوں میں محروم نہیں رہے گا۔ جلد ہی پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سوات میں مزید بی ایس کلاسز کی توسیع کی جائے گی۔ وہ ہفتہ کے دن گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سوات میں بی ایس بلاک کے افتتاح کے بعد کالج انتظامیہ اور طالبات سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس توسیعی منصوبہ خیبر پختوں خوا کے کالجز میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے منصوبوں میں سرفہرست ہے۔ اس سال کالج میں کیمسٹری، پولی ٹیکل سائنس، باٹنی اور اردو کے مضامین میں بی ایس کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور یقین دہانی کرتا ہوں کہ آئندہ سالوں میں بی ایس ڈیپارٹمنٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔