Swat

پختون تحفظ مومنٹ لائرز فورم قائم، اقبال عیسیٰ خیل ایڈوکیٹ صدر منتخب

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پختون تحفظ مومنٹ لائرز فورم سوات کے صدر اقبال عیسیٰ خیل ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم لائرز فورم ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی ترجمانی بھرپور انداز میں کرے گا۔ لائرز فورم وکلا تک محدود نہیں ہوگا۔ لائرز فورم سے بے بس عوام کی بھرپور خدمت کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی ایم لائرز فورم کے اہم اجلاس سے خطاب کے دوران میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائرز فورم سیاسی مقاصد کیلئے نہیں ہوگا۔ پاکستان کا آئین اور قانون سب کے لیے یکساں ہے۔ کوئی خود کوآئین اور قانو ن سے بالاتر نہ سمجھے۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلے بھی ہوئے۔ اس موقع لائرز فورم کے وکلاء نے پختون قوم کے حقوق کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کا عہد کرتے ہوئے سوات کے عوام سے ساتھ دینے کی اپیل بھی کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔