Swat

اے سی سوات کا ڈویژنل ہیڈکوارٹر بیوٹیفیکیشن سکیم کے تحت جاری منصوبوں کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی (مینگورہ)محمد شہاب خان نے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر بیوٹیفیکیشن سکیم کے تحت جاری منصوبوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی کہ مذکورہ کام کے معیار پر کو ئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گااور کام کی تکمیل مقررہ وقت میں کرنا ہوگی۔انہوں نے مینگورہ میں مختلف چوکوں کا دورہ بھی کیا، جس میں مکانباغ چوک، فضاگٹ چوک، تختہ بند چوک اور منگلور چوک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے نیو اڈہ،نیو سبزی منڈی پر جاری کام کا معائنہ بھی کیا۔ اے سی بابوزئی نے کہا کہ جلد ازجلد تختہ بند روڈ پربھی کام شروع کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔