(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف میں قتل ہونے والے میاں بیوی کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی۔ 24 سالہ مقتول نے اس سے پہلے گھر سے چھپ کر ایک اور خاتون سے شادی کی تھی جس سے مقتول کی ایک بیٹی ہے۔ پہلی اہلیہ نے اپنے خاوند ذیشان کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس کے مطابق آج اس مقدمہ میں مقتول ذیشان اور پہلی اہلیہ کے درمیان راضی نامہ ہونے والا تھا جس میں پہلی اہلیہ کی شرط تھی کہ وہ دوسری بیوی (مقتولہ رقیہ) کو طلاق دے گا۔ گرفتار ملزم حمید نے پولیس کو بتایا کہ پہلے ذیشان نے ہماری بہن کو گھر سے فرار ہونے میں مدد دی اور اس کے ساتھ شادی کی۔ اب اس کو طلاق دے رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے دونوں کو قتل کیا۔ تاہم اصل حقائق پولیس تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔
Swat
