Swat

جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی سرچ آپریشن،سیکڑوں مشتبہ افراد گرفتار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  ڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمود کی ہدایت پر ضلع بھر کی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی سرچ آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران چار سو مشتبہ افراد جبکہ چھے اشتہاری افراد کو گرفتار کیا گیا۔ آپریشن میں بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتا ر کیا گیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم میں 25 کلوگرام چرس اور چار سو گرام ہیروین کو برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ آپریشن کے دوران پندرہ افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ، دو افراد کے خلاف ہوٹل اور ایک شخص کے خلاف سکول ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔