Swat

سوات بار سالانہ انتخابات،دونوں پینلوں کا امیدواروں کے ناموں کا اعلان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات بار کے سالانہ انتخابات کے لئے چار، چار جماعتی پینلوں نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔31 مارچ کو ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور ن لیگ کے مشترکہ پینل میں اختر منیر صدارت، سہیل سلطان نائب صدر، حافظ بخت امین جنرل سیکرٹری، زڑہ ور خان جائنٹ، فواد حسین فنانس اور واجد علی شاہ لائبریری سیکرٹری کے امیدوار ہو ں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی، پروفیشنل لائرز فورم، قومی وطن پارٹی اور پختون خواہ میپ کے پینل میں شمشیر علی میر خان خیل صدرات، عبدالکبیر خان نائب صدر، عنایت اللہ خان جنرل سیکرٹری، محمد عمران خان جائنٹ، حمزہ اقبال فنانس اور سید صدام حسین لائبریری سیکرٹری کے امیدوار ہوں گے۔ دونوں پینلوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔