سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ینگ مین فٹ بال کلب کے کپتان اور سٹی فٹ بال کمیٹی کے ممبر ایاز خان نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹی فٹ بال کمیٹی صوبائی حکومت کا بالعموم اور ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم کا بالخصوص شکریہ ادا کرتی ہے کہ گراسی فٹ بال گراؤنڈ میں کروڑوں روپیہ کے منصوبہ سے تعمیراتی کام کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں پویلین، ہال، چینجنگ روم، مسجد اور شائقین فٹ بال کے بیٹھنے کے لیے نشستوں کا اہتمام بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڈک چیئر مین فضل حکیم کی بدولت والئی سوات کے بعد کسی نے گراسی گراؤنڈ کی حالت پر رحم کیا ہے اور اتنا بڑا تعمیراتی منصوبہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے اختر علی پی ٹی آئی رہنما مکانباغ مینگورہ کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی خصوصی کاوشوں سے مذکورہ تعمیراتی منصوبہ شروع ہوا۔
Swat
