Swat

ملالہ دورۂ سوات پورا محلہ سیل سپورٹس گالہ بھی ملتوی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ملالہ یوسفزئی کے دورہ سوات کے موقع پر ہیلی پیڈ سے ان کے گھر تک تمام محلہ کو سیل کیا گیا تھا۔ ہفتہ کی صبح سے ملالہ کے گھر والے محلہ کو بند کردیا گیا تھا اور تمام راستوں اور تمام گھروں کے سامنے سیکورٹی اہلکار کھڑے تھے اور کسی کو محلے یا گھر کے اندر جانے یا باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔ ملالہ کی واپسی کے بعد سیکورٹی اہلکار وہاں سے چلے گئے اور پھر لوگوں کو گھروں میں آنے جانے کی اجازت مل گئی۔ سوات میں ملالہ یوسف زئی کے دورہ کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کے باعث فارم گراؤنڈ مینگورہ میں ضلعی سطح پر پندرہ کھیلوں پر مشتمل سپورٹس گالہ کی تقریب بھی ملتوی کردی گئی۔ اسپورٹس میلہ کی افتتاحی تقریب کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں جس میں ڈی جی اسپورٹس اور مقامی ایم پی اے مہمان خصوصی تھے لیکن سخت سیکورٹی کے باعث یہ تقریب بھی ملتوی کردی گئی

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔