Swat

مینگورہ تھانہ کے ایس ایچ او پر اغوائیگی کی ایف آئی آر درج

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ مینگورہ اور دو پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی۔ مدعی خیال باچا کے وکیل یاسین امان ایڈووکیٹ کے مطابق مدعی کے بھائی محمود شاہ اور دوست منظور کو ایس ایچ او مینگورہ نے موٹر کار شو روم سے اغوا کیا تھا۔ بعد میں راولپنڈی میں 8 لاکھ روپے تاوان دے کر دونوں کو چھڑا یا گیا، لیکن اب پولیس، ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرا رہی۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت کے جج نے ایس ایچ او اور دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس کے بعد مینگورہ پولیس نے اپنے ہی ایس ایچ او اور دو پولیس اہلکاروں کے خلاف علت نمبر 303 کے تحت ایف آئی آر درج کرادی، تاہم یہ معلوم نہیں کہ ایف آئی آر میں کون سی دفعات کو شامل کی گئی ہیں۔ دوسری جانب ایس ایچ او مینگورہ نے رابطہ پر بتایا کہ نہ وہ ان بندوں کو جانتا ہے اور نہ ہی اس واقع سے ان کا کوئی تعلق ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔