Swat

کالج کالونی، درجنوں خاندانوں کا جے آئی میں شمولیت کا اعلان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)کالج کالونی سیدو شریف میں درجنوں خاندان ساتھیوں سمیت دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے۔شمولیتی تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس علم کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ہم نے پچھلے ایم ایم اے دور حکومت میں عوام کی بھرپورخدمت کی ہے۔ان شاء اللہ آئندہ بھی کامیابی حاصل کرکے عوامی مسائل گھر کی دہلیز پر حل کریں گے ۔ہمارا دامن صاف ہے اور ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں