Swat

سوات بورڈکے اسسٹنٹ سیکرٹری کی چاروں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات تعلیمی بورڈ میں صوبائی حکومت کا نرالافیصلہ، سوات بورڈ کے گریڈ 17 کے آفیسر کو بیک وقت 4عہدے تھمادیے گئے۔ اسسٹنٹ سیکرٹری اکیڈمک بیک وقت گریڈ 19 کے سیکرٹری، گریڈ 18 کے کنٹرولراور گریڈ 17کے دو عہدوں اسسٹنٹ سیکرٹری اکیڈمک اور اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی کے عہدوں پر براجمان ہیں۔ کنٹرولرامتحانات پروفیسر عنایت اللہ کی 14 اپریل تک کی خدمات کے باوجودعمرحسین نے سیکرٹری کے پاؤر استعمال کرتے ہوئے خود کو کنٹرول بنانے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ پروفیسر عنایت اللہ نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کنٹرولرامتحانات پروفیسر عنایت اللہ کو 14 اپریل تک خدمات انجام دینے کے بعد 15اپریل کو اسسٹنٹ سیکرٹری اکیڈمک (بی پی ایس 17) کو کنٹرولر بنائے جانے کا حکم جاری ہواتھا۔ اسی طرح انہیں جونیئر ہونے کے باوجودپروفیسر عنایت اللہ کو نظر انداز کرکے سیکرٹری بورڈ کی خدمات بھی دے دی گئیں جب کہ اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی بھی بن گئے۔ سیکرٹری کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد 28 مارچ کو ہی انہوں نے پروفیسر عنایت اللہ کے چارج نہ چھوڑنے کے باوجود اپنا حکم نامہ جاری کرکے خود کنٹرولرامتحانات بنادیا۔ یوں وہ بیک وقت گریڈ 17، گریڈ 18 اور گریڈ 19 کے عہدوں پر براجمان ہیں

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔