سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس کی جانب سے تھانہ رحیم آباد میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا۔ کچہری میں ڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمود، ڈی ایس پی سٹی اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقہ کے لوگوں نے پولیس سے متعلق اپنی شکایات ڈی پی او کو بتائیں جن میں سے بعض پر انہوں نے موقع پر احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری سے اپنے خطاب میں ڈی پی او سوات نے کہا کہ سوات پولیس عوام دوست ہے اور پولیس و عوام مل کر اس علاقہ کو جرائم اور منشیات سے پاک بنا سکتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ عوام اور پولیس ایک دوسرے سے تعاون کرکے اپنے علاقہ کو جرائم اور منشیات سے پاک رکھیں
Swat
